تھانہ پروآ میں تعینات ایس ایچ او کیڈٹ ظفر عباس کے تبادلہ پر معززین علاقہ کی الوداعی تقریب
تھانہ پروآ میں تعینات ایس ایچ او کیڈٹ ظفر عباس کے تبادلہ پر معززین علاقہ کی جانب سے تھانہ پروآ میں کیڈٹ ظفر عباس کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد،اس موقع پر معززین علاقہ کی جانب سے کیڈٹ ظفر عباس کو روایتی پگڑیاں اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے،معززین علاقہ کا کہنا تھا کہ کیڈٹ ظفر عباس کی تھانہ پروآ میں تعیناتی کا دور ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
انھوں نے اپنی تعیناتی کے دوران سفارشی کلچر کو ختم کرکے ہر غریب امیر اور مظلوم کی آواز سنی اور اس کا ساتھ دیا جبکہ سیلاب کے دنوں میں ریلیف اور بحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اس موقع پر کیڈٹ ظفر عباس کا کہنا تھا کہ پروآ کے لوگ انتہائی معزز .خوش اخلاق اور ملنسار ہیں تعیناتی کے دوران جتنا پیار اور اخلاص پروآ میں ملا ہمیشہ یاد رکھوں گا.