Thursday, 19 September 2024
img
تحقیقاتی اور ڈیجیٹل صحافت کی دنیا میں انقلابی قدم --- اس کی کوریج ، جس کی کوئی کوریج نہیں کرتا --- ظلم ، ناانصافی کے خلاف برسرِپیکار
img

راجن پور میں امریکی دوشیزہ کے ساتھ زیادتی، دوملزمان گرفتار


  راجن پور میں امریکی سیاح خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے ملزمان مزمل شہزاد اور اذہان کھوسہ پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ پنجاب کے ضلع راجن پور میں قانون نافظ کرنے والے اداروں کی نا اہلی اس وقت کھل کر سامنے آئی جب جنوبی پنجاب میں غیرملکیوں کے داخلے پر پابندی کے باوجود امریکی خاتون سیاح ارابیلا ارپی بلا خوف و خطر سرعام گھومتی اورسڑکوں پر سیلفیاں بناتی رہی، لیکن کسی نے اسے روکنے کی کوشش نہ کی۔


 امریکی خاتون ارابیلا ارپی پہلے دن راجن اور پھر فورٹ منرو میں انمول ریسورنٹ پر رہائش پذیر رہی، اور ریسورنٹ انتظامیہ نے بھی خاتون کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ چیک کیے بغیر اسے رہائشی دے دی۔