چترال میں دوسرا ڈپٹی کمشنر ویٹرن فٹ بال ٹورنامنٹ احتتام پذیر
اس ٹورنمنٹ میں ان کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن کی عمریں چالیس سال سے زیادہ تھی
چترال(گل حماد فاروقی) چترال میں دوسرا ڈپٹی کمشنر ویٹرن فٹ بال ٹورنمنٹ احتتام پذیر ہوا۔ اس ٹورنمنٹ میں دس ٹیموں نے حصہ لیا جو بزرگ کھلاڑیوں پر مشتمل تھے۔ فائنل میچ میں چمرکن ٹیم نے جنگ بازار بروز ٹیم کو چار کے مقابلے میں پانچ گولوں سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔احتتامی تقریبات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس انور اکبر مہمان حصوصی تھے جہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائیریکٹر امیر زیب، گورنمنٹ سینٹل ماڈل ہائی سکول کے پرنسپل فضل سبحان، ڈسٹرکٹ اٹارنی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔