Sunday, 06 July 2025
img
تحقیقاتی اور ڈیجیٹل صحافت کی دنیا میں انقلابی قدم --- اس کی کوریج ، جس کی کوئی کوریج نہیں کرتا --- ظلم ، ناانصافی کے خلاف برسرِپیکار
img

صحافی اور شاعر مدثر نارو کی بازیابی کے لیے نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

صحافی اور شاعر مدثر نارو کی بازیابی کے لیے نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے  میں مدثر نارو کی والدہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ میرے بیٹے کو بازیاب کروائیں گے_ مدثر نارو کی والدہ نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے والی عمران خان قیامت کے دن کیا جواب دیں گےتین سالہ پوتے اور وکلاء کے ہمراہ نیشنل پر یس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے لاپتہ صحافی مدثر نارو کی والدہ نے کہا کہ آرمی چیف اور چیف جسٹس پاکستان میرے بیٹے کی بازیابی کے لیے کردار ادا کریں والدہ مدثر نارو نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے اپیل ہے کہ میرے بیٹے کو بازیاب کروائیں_ والدہ مدثر نارو نے کہا کہ بدقسمتی سے مدثر نارو تین سال سے لاپتہ ہے لیکن ابھی تک کوئی وعدہ وفا نہیں ہو سکا_ عثمان وڑائچ ایڈوکیٹ کوآرڈینیٹر جرنلسٹ ڈیفنس کمیٹی نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاملہ دس ماہ سے زیر التواء ہے_ عثمان وڑاء نے کہا کہ 

عدالت اور ریاست کا کام ہے کہ مدثر نارو کو بازیاب کروایا جائے_ سینیئر ایڈوکیٹ اور جرنلسٹ ڈیفنس کمیٹی کے ممبر ساجد تنولی ایڈوکیٹ نے کہا کہ افسوس ہوتا ہے کہ تین سال گزر گئے مدثر نارو کی بازیابی ممکن نہیں ہو سکیاگر مدثر نارو نے کوئی جرم کیا ہے تو عدالت میں کیس چلایا جائے-  جرنلسٹ ڈیفنس کمیٹی کی ممبر اور سینئر ایڈوکیٹ ایمان مزاری حاضر  نے کہا کہ انسانی جان کی حرمت سب سے آگے ہےاس ملک کے کرتا دھرتا اس معاملے پر توجہ دیں_